کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیوایم لیگل ایڈترجمان نے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاریوںکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرآئینی اورغیرقانونی گرفتاریاںبندکی جائے۔ ایک بیان میں ترجمان لیگل ایڈ نے دعویٰ کیا کہ مورخہ5ستمبربروزہفتہ علی الصبح بوقت 4بجے ایم کیوایم بلدیہ ٹاﺅن سیکٹرکے کارکنان رمضان اورعارف کوان کے گھروںسے گرفتارکیا گیا،اسی طرح گلشن معمارکے کارکن فرزان ظفرکوسادہ لباس اہلکاروںنے ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکرلیا،ایم کیوایم کے کارکنان اپنے گھروں پرموجودتھے کہ اس دوران سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجبکہ کارکنان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ایم کیوایم لیگل ایڈکے ترجمان نے سادہ لباس اہلکاروںکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اوران پربے جاتشددکرکے ان کی زندگیوںکوخطرے میںڈالاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ 5ستمبرکی صبح تک پچھلے دوسال سے ایم کیوایم کوریاستی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے ،ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریاںاس بات کی غمازی ہیں کہ آپریشن قطعی اورقطعی جانبدارنہ ہے اورایک قومی جماعت ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوںپرغیراعلانیہ پابندی عائدکرکے کروڑوں لوگوں کے بنیادی حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ایم کویایم کودگئے گئے عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلے روندھاجارہاہے۔