کراچی(نیوزڈیسک) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار ایجنٹوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کراچی میں ذمہ داران کی کھوج بھی لگا لی گئی ہے۔ دنیا نیوز نے را کے مرکزی ایجنٹوں کی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔ صفدر باقری شہر بھر میں 20 سے زائد سلیپر سیل کا انچارج ہے اور کینیڈا سے پاکستان میں را کی سرگرمیوں کیلئے احکامات دیتا ہے جبکہ محمود صدیقی ملیشیا سے را کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور اس وقت محمود صدیقی بھارت میں را کے سیف ہائوس میں مقیم ہے۔ محمود صدیقی اور صفدر باقری سلیپر سیل کے اراکین سے ای میل اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ ذرائع کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار را ایجنٹ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس گروپ کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے