لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی چچی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خوشدامن لاہور میں انتقال کر گئی ہیں جن کی نماز جنازہ شام چار بجے لاہور میں ہی ادا کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق شریف برادران کی چچی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خوشدامن مسز معراج دین طویل عرصہ سے بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ آج صبح ہسپتال میں ہی انتقال کر گئیں، ان کے انتقال کی خبر ملک بھر میں پھیل گئی اور صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات لاہور پہنچنا شروع ہو گئی ہیں تاکہ وہ مسز معراج دین کی نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے ہی معمول کے مطابق ہفتہ اور اتوار لاہور میں گزارنے کے لئے پہنچ چکے ہیں، توقع ہے کہ وہ بھی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔