منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت نے لاہور میں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،یہ یونیورسٹی محکمہ اوقاف کے زیرانتظام میاں میر میں واقع قرآن انسٹی ٹیوٹ میں قائم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی

نے خاتم النبینؐ یونیورسٹی بل کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون خرم شہزاد وِرک، سیکرٹری قانون اختر جاوید، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن احمد رضا سرور نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ محکمہ قانون بل کے مسودے کے حوالے سے مزید سفارشات تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین عمران خان کے ریاست مدینہ کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت کے مطابق عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔کابینہ کمیٹی نے پنجاب میں قرآنی نسخوں کی اشاعت میں اغلاط کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا۔ اس موقع پر تجویز دی گئی کہ پرنٹنگ میں غلطیوں کے حوالے سے قرآن بورڈ کو مزید بااختیار بنایا جائے اور ضروری ہو تو قانون میں ترمیم بھی کی جائے۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ مسودہ قانون کے مطابق صوبے کا چانسلر کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نامزدگی کے لئے صوبائی کابینہ کی ایڈوائس کا پابند ہوگا۔ وائس چانسلر اپنی مدت تعیناتی کے دوران چانسلر کا اطمینان pleasureیقینی بنائے گا۔ ترمیم کے تحت صوبائی کابینہ معقول وجوہات کی بنا پر کسی وائس چانسلر کو ہٹانے کے لئے چانسلر کو ایڈوائس بھی کر سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…