پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

datetime 25  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے 38 سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اس خبر کی تصدیق اداکار کے مینجر نے بھی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے، جس میں انہوں نے گووندا پر غیر ازدواجی تعلقات، حق تلفی اور بے وفائی جیسے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ دسمبر 2024 میں دائر کیا گیا تھا، اور عدالت نے اداکار کو 25 مئی کو طلب کیا تھا۔ سنیتا آہوجا وقتاً فوقتاً سماعتوں میں پیش ہوتی رہیں، تاہم گووندا بارہا نوٹس کے باوجود نہ تو عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی مشاورت کے سیشنز میں شریک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق عدالت نے رواں سال جون سے دونوں کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوشش کی، لیکن گووندا کی عدم دلچسپی کے باعث پیش رفت نہ ہو سکی۔ حال ہی میں سنیتا آہوجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایک خوشحال ازدواجی زندگی کی دعا کی، مگر حالات کچھ اور رخ اختیار کر گئے، حالانکہ انہیں گووندا اور دو خوبصورت بچے ملے۔واضح رہے کہ فروری میں اس جوڑی کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب سنیتا نے سوشل میڈیا پروفائل سے اپنے نام کے ساتھ جڑا ’آہوجا‘ ہٹا دیا، اور یہ بھی سامنے آیا کہ وہ اور گووندا کئی برسوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…