پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

درخت ہوا سے گردوغبار اورکیمیکلزکو جذب کرتے ہیں، تحقیق

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)درخت قدرت کی بہت بڑی نعمت ہیں اور انسان کیلئے بے شمار فوائد کے حامل ہیں۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے درختوں کی ایک انتہائی اہم اور مفید خوبی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے چھ ایسے پودوں کے بارے میں بتایا ہے کہ جو ہمارے ماحول کو صاف کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ پودے اور درخت ہوا سے زہریلے مادوں، گردوغبار اورکیمیکلزکو جذب کرتے ہیں اور گھر میں ان کی موجودگی واقعی اچھی صحت اور خصوصاً سانس کی بیماریوں سے بچاو¿ کی ضمانت کہی جاسکتی ہے۔ یہ مفید پودے درج ذیل ہیں:
ایلو:یہ عام پایا جانے والا پودا کاربن ڈائی آکسائیڈ، کاربن مانوآکسائیڈ اور فارمل ڈی ہائیڈ جیسے کیمیکلز کو جذب کرلیتا ہے۔ یہ اکیلا پودا نو عدد حیایاتی ائیر پیوریفائر کے برابر کام کرسکتا ہے۔
Ficus:اسے زیادہ روشنی کی ضرورت نہیں پڑتی اور گھر میں بآسانی اگایا جاسکتا ہے، بچوں کو اس پودے سے دور رکھنا ضروری ہے، اس کے پتے زہریلے ہوسکتے ہیں۔
عشق پیچاں بیل:یہ بیل نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ محض 6 گھنٹوں میں 60 فیصد زہریلے مادوں کو ہوا سے جذب کرلیتی ہے۔
سپائیڈرپلانٹ:یہ پودا 200 مربع میٹر کے علاقے میں موجود کاربن مانوآکسائیڈ، فارمل ڈی ہائیڈ اور سٹائرین جیسے مادوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سنیک پلانٹ:یہ بہت کم روشنی میں زندہ رہ سکتا ہے اور اسے بیڈ روم میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ اس لحاظ سے بھی خاص طور پر مفید ہے کہ یہ رات کے وقت آکسیجن خارج کرتا ہے۔
پیس للی:یہ ایک جڑی بوٹی ہے اور فارمل ڈی ہائیڈ اور ٹرائی کلورو ایتھائلین جیسے زہریلے مادوں کو جذب کرتی ہے۔ ناساکا کہنا ہے کہ 500 مربع میٹر کے رقبے کیلئے اس کے 15 سے 18 پودے کافی ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…