اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ذیا بیطس، پیشاب کی نالی کے انفیکشن یا پراسٹیٹ کے بڑھ جانے کی صورت میں بار بار پیشاب کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اگر آپ کیفین والے مشروبات، چائے اور سافٹ ڈرنکس وغیرہ زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بھی پیشاب کی حاجت زیادہ ہوسکتی ہے۔ سونے سے کم از کم چار گھنٹے پہلے ایسے مشروبات کا استعمال بند کردیں۔اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ بار بار حاجت کی وجہ سے آپ کے معمولات زندگی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں، مثلاً کام کا حرج ہوتا ہے یا رات کو نیند خراب ہوتی ہے تو سمجھ لیں کہ ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اگر پیشاب کرتے ہوئے درد محسوس ہو یا اس میں خون نظر آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔مختصراً یہ یاد رکھیں کہ دن میں سات بار یا رات میں تین بار سے زائد حاجت محسوس ہونے پر ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے۔ یاد رکھیں کہ بروقت توجہ دینے سے آپ کسی بڑی بیماری یا عمر بھر کی تکلیف سے بچ سکتے ہیں۔