جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جلد کی دلکشی اور جسمانی طاقت کیلئے شہد کے حیرت انگیز فوائد

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
jar of honey with honeycomb on wooden table
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر معاشرے اور مذہب میں شہد کو ایک بہترین صحت افزا اور شفا دینے والا جز تصور کیا جاتا ہے اور اس پر کی جانے والی مختلف تحقیق نے اس میں چھپے صحت کے خزانوں کو دنیا کے سامنے لا کر اس کی افادیت کواور بھی بڑھا دیا ہے۔1چہرے کی لچک کو برقرار رکھنے کیلئے:۔ شہد میں موجود ہیومیکٹیک مرکب چہرے پر موئسچر کو برقرار رکھتا ہے اور جلد میں لچک پیدا کردیتا ہے جب کہ شہد جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرتا اور جھریوں کو دور کرتا ہے۔ب2یکٹریا کی افزائش کو روکتا ہے: ۔شہد کے اندر موجود اینٹی بیکٹریا اور اینٹی مائیکروبائیل خصوصیات جسم میں پلنے والے خطرناک بیکٹریا کی افزائش کو روکتا ہے جب کہ اسے زخموں،کٹ، جلنے اور رگڑ کا علاج بھی کیا جاتا ہے جب کہ اسے بدبو دور کرنے اور درد کو روکنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔3جلد کی دوبارہ افزائش کے لیے:۔ شہد جلد کے تباہ شدہ خلیوں کو ختم کر کے نئے خلیے تشکیل دیتا ہے اسی لیے شہد کو ایگزیما، سوزش اور دیگر جلدی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔4الٹراوئیلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے: شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو الٹراوئیلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔5سن اسکرین کا کام: سورج کی روشنی میں مسلسل رہنے سے جلد پر جلد بڑھاپے کے آثار شروع ہوجاتے ہیں ایسے میں شہد سن اسکرین کا کام دیتا ہے اور چہرے کو دھوپ کے اثرات سے بچاتا ہے جب کہ شہد جلد کی اوپری سطح میں سرائیت کرکے بند مسام کھولتا اور فاسد مادوں کو خارج کردیتا ہے اس لیے یہ انفیکشن اور کیل مہاسوں کو بھی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔6ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے: خشک اور بھربھرے ہونٹوں کو شہد لگانے سے ان میں نئی زندگی آجاتی ہے اورنرم اور دلکش نظرآتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد میں چند قطرے گلیسرین ملا کر ہونٹوں پرلگانے سے ان کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے۔7شہد معدنیات کا خزانہ: شہد پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں شوگرکی طرح کا جز گلوکوز، فرکٹوز اور دیگر معدنیات جیسے میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، سوڈیم کلورین، سلفر، آئرن اور فاسفورس پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ شہد اپنے اندر وٹامنز بی ون، بی ٹو، بی سکس، بی فائیو اور بی تھری کے علاوہ کاپر، آئیوڈین اور زنک بھی تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔8پٹھوں کو طاقت دیتا ہے: شہد میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں موجود کاربوہائیڈریٹ جسم کو توانائی بخشتا ہے جب کہ پٹھوں کو کھچاو¿ سے بچاکر انہیں طاقت دیتا ہے۔9خون میں ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے: شہد کا روزانہ استعمال جسم میں کیلشیم اور ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔10کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے: شہد کا استعمال کولیسٹرول کو کم کرتا اور ایچ ڈی ایل یعنی گڈ کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ شہد کے اندر موجود ایکس پیکٹورنٹ اور سوتھنگ کی خوبیاں نظام تنفس میں ہونے والے انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔11قوت مدافعت بڑھاتا ہے: شہد جسم میں قوت مدافعت کو بڑھا کر انفیکشن کو دوبارہ ہونے سے روکتا ہے۔12موٹاپے کو کم کرتا ہے: شہد موٹاپے کو بھی کم کرنے کا بہترین علاج ہے۔ نیم گرم پانی میں شہد پینے سے نظام ہاضمہ تیزی سے کام کرتا ہے اور جسم میں موجود اضافی چربی کو پگھلا کر موٹاپے کو تیزی سے کم کرتا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…