ہنگو(نیوز ڈیسک) ہنگو میں اے این پی کے ڈسٹرکٹ کونسلر ممتاز خان ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق ممتاز خان توراواڑی سے گزر رہے تھے کہ دہشتگردوں نے پہلے سے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے چلا دیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، ممتاز خان دھماکے میں شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے حادثہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔