اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر کے ڈائریکٹرز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد ڈاکٹر نعیم اعجاز قریشی نے اپنا عہدہ چھوڑ کر ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ(کسٹم) اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل19 کے ڈائریکٹر محمد اقبال بھوانہ نے گڈانی انٹیلی جنس انوسٹی گیشن ایف بی آر کوئٹہ کا عہدہ چھوڑ کر ایف بی آر کے چیف کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اشہد جواد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 20 کے عہدیدار نے ایڈیشنل ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد کا چارج دے کر ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد کا چارج لے لیا۔