اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملازمین میں غیرقانونی کام پر انکار کی جرات ہونی چاہیے۔کوئی سینئر غلط کام پر مجبور کرے تو ناں کر دیں۔لاہور کی ریلوے والٹن اکیڈیمی میں ریلوے کے63 ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں 46 خواتین سمیت 502 نوجوانوں نے شرکت کی۔پاس آﺅٹ ہونے والے نوجوانوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو سلامی پیش کی۔ وزیر ریلوے کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی کیلیے کئی ٹارگٹ حاصل کر لیے ہیں تاہم ابھی لمبا سفر باقی ہے۔جلد محکمے کو نئے سفر پر گامزن کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں ریلوے کو دیکھ کر رشک آتا ہے۔پاکستان ریلوے کے اثاثوں کی حفاظت بڑا مسئلہ ہے۔ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کیس بھی وزیر اعظم ہاﺅس تک پہنچا دیا ہے۔پریڈ کے بعد تربیت یافتہ نوجوانوں نے حلف اٹھایا۔اس سے قبل پریڈ کے دوران 2کمانڈوز دھوپ اور حبس کے باعث بےہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔