منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انگلش کرکٹرز نے پہلے روز 500 کردیے ان کو تو مارنے کا دل کررہا تھا: امام الحق

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر امام الحق نے پنڈی ٹیسٹ سے متعلق کہا کہ انگلش کرکٹرز نے پہلے روز 500 کردیے ان کو تو مارنے کا دل کررہا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ جب میچ ہار جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ پلان نہیں بنایا گیا لیکن پلان ضرور بنایا گیا اس پر صیح عمل نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا موسم گرم ہے اور کراچی کی پچ ملتان جیسی لگ رہی ہے،پچ پر تھوڑے رف پیچیز نظر آرہے ہیں یہ پچ اسپن کو سپورٹ کرے گی، آخری ٹیسٹ کی جیت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری میں مدد دے گی، جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی کہ اس کو نہ دہرائیں۔امام الحق کا کہنا تھا کہ پنڈی میں انگلش کرکٹرز نے پہلے روز 500 کردیے ان کو تو مارنے کا دل کررہا تھا، ہم نے دونوں ٹیسٹ میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور سخت میٹنگ بھی ہوتی ہے۔فٹبال ورلڈکپ سے متعلق سوال پر قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب رونالڈو کے فینز ہیں جس پر دکھ ہوا، ٹیم میں میسی کے فینز کم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…