بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مشرف ، ملا عمر کے بارے میں ایک اور خفیہ دستاویز منظر عام پر آ گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مرحوم طالبان رہنما ملا عمر نے مشرف حکومت سے کہا تھا کہ اگر اسے طالبان کی پالیسیاں پسند نہیں تو وہ بے شک قندھار پر بمباری کر دے۔یہ کہنا ہے امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک خفیہ مراسلے کا۔مراسلے میں بتایا گیا کہ چیف ایگزیکٹیو جنرل پرویز مشرف نے یہ بات 26 مارچ، 2000 اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران امریکی انڈر سیکریٹری سٹیٹ تھامس پکرنگ کو بتائی تھی۔ملاقات میں جنرل مشرف نے ڈی جی آئی ایس آئی محمود کے حالیہ دورہ قندھار کا حوالہ دیتے ہوئے پکرنگ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ طالبان سے نمٹنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔مشرف کے مطابق ،ملا عمر نے محمود سے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ طالبان کی پالیسیاں پاکستان کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں اور یہ کہ اگر اسلام آباد کو ان کی پالیسیاں پسند نہیں تو وہ اپنے ہتھیاروں کے ساتھ آئے اور قندھار پر بمباری کر دے۔جب مشرف نے امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست رابطوں پر زور دیا تو پکرنگ نے انہیں بتایا کہ امریکا مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں طالبان کے ساتھ واشنگٹن، نیو یارک اور اسلام آباد میں براہ راست بات چیت کرتا رہا ہے۔پکرنگ نے کہا ’یہ حقیقت امریکا کیلئے خاص تشویش کا باعث ہے کہ پاکستان طالبان کے سب سے بڑا حامی ہے۔ مشکل یہ ہے کہ ہمارا اچھا دوست ہمارے سب سے بدترین دشمن کا بہترین دوست ہے‘۔پکرنگ کے مطابق، یہ ہمارے تعلقات پر ایسا پھوڑا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید خراب ہوتا جائے گا۔پکرنگ نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہے کہ آخر کیوں مشرف ٹھوس نتائج یقینی بنائے بغیر قندھار نہیں جانا چاہتے۔’تاہم، یہ ان (مشرف) کیلئے ضروری ہے کہ وہ سمجھیں کہ اسامہ بن لادن کا مسئلہ پاک،امریکا تعلقات کو کھا رہا ہے‘۔اس پر مشرف نے جواب دیا کہ وہ امریکی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہیں اور یہ کہ وہ ذاتی طور پر تین بڑے مسائل پر طالبان کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔پہلا مسئلہ دہشت گردی کے تربیتی کیمپ اور افغان سرزمین پر طالبان کی جانب سے پاکستانی دہشت گردوں اور مجرموں کو ٹھکانے فراہم کرنا، دوسرا مسئلہ امن اور تیسرا اسامہ بن لادن ہے۔مشر ف نے پکرنگ کو بتایا کہ اسامہ بن لادن کے مسئلہ پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔سابق چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں دورے پر آئے طالبان کے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔مشرف کے مطابق، وزیر نے اس مسئلہ پر معمولی لچک دکھاتے ہوئے بن لادن کے خلاف شواہد پر غور کیلئے سعودی عرب ، پاکستان اور ممکنہ طور پر او ائی سی پر مشمل ایک علما کونسل بنانے کے امکان کا عندیہ دیا۔مشرف نے کہا کہ طالبان بن لادن کے جرائم کے ثبوت دیکھنے پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس پر پکرنگ نیکہا کہ امریکا نے حال ہی میں اسامہ کے خلاف شواہد پر مبنی ایک مکمل پریزنٹیشن پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔پکرنگ نے کہا کہ امریکا کے خیال میں وہ پاکستان کی مدد کے بغیر اسامہ کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا۔ ’اگر طالبان کو محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا تو وہ ہماری بھی کسی بات کو سنجیدگی سے سننے میں ہچکچائیں گے‘۔جنرل محمود اور امریکی سیکیورٹی حکام کے درمیان ملاقاتوں سے پہلے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے واشنگٹن کو بھیجے گئے ایک اور خفیہ مراسلے میں اسلام آباد کی افغان پالیسی کا مختصر جائزہ موجود ہے۔’اسلام آباد افغانستان میں ایک مخلص، دوستانہ، ایران اور انڈیا کی مخالف، پشتون اکڑیت اور پاکستان کے خلاف علاقائی ملکیت کے دعوؤں میں دلچسپی نہ رکھنے والی حکومت قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے‘۔ مراسلے سے یہ بھی معلو م ہوتا ہے کہ اس پالیسی پر امریکی ردعمل میں معمولی تبدیلی آئی ہے۔مراسلے میں امریکی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ جنرل محمود سے پوچھیں کہ آیا پاکستان طالبان کا کوئی ایسا متبادل سوچ سکتا ہے جو واشنگٹن اور اسلام آباد دونوں کے مفادات پورے کر سکے۔مراسلے میں امریکی حکام سے کہا گیا کہ وہ جنرل محمود کو واضح کر دیں کہ طالبان کے اندر قیادت میں تبدیلی امریکا کے اطمینان کیلئے کافی ہو سکتی ہے۔’ہمیں جنرل محمود کو یہ عندیہ بھی دینا چاہیے کہ اگر پاکستان ہماری مدد نہیں کر سکتا تو ہم مدد کیلئے کسی اور جانب دیکھیں گے۔ اس حوالے سے امیدواروں (انڈیا، روس اور ازبکستان) کے نام ظاہر کرنا ضروری نہیں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…