سرگودھا(نیوزڈیسک)ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے میدان کارزار میں سرگرم عمل ہے پاک فضائیہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے .پاک سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جمعہ کو ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سرگودھا میں 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یاد گار شہدا کا افتتاح کیا۔سہیل امان نے کہاکہ 1965کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے پر رواں سال یوم دفاع گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ایک طیارے کے مقابلہ