اسلام آباد:(نیوزڈیسک)یوم دفاع کے موقع پراسلام آباد میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیاگیا. بارہ کہو میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران 121 مشتبہ افراد گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 121 مشتبہ افراد کو گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔آپریشن کے دوران 2 ٹرپل ٹو اور2 سیون ایم ایم رایفلیں، 890 رؤنڈز، 12بور کے 10، تیس بور کے 9، نائن ایم ایم کے 4 اور 32 بور کے 2 پستول برآمد ہوئے۔سرچ آپریشن کے دوران بارہ کہو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے ایک کلو چرس اور شراب بھی بر آمد کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح ر ہے کہ 6 ستمبر کی تقریبات کے حوالات سے اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی اسلام آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں گشت کر رہے ہیں