جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

افغان مہاجرین نے پاکستان میںانوکھا ریکارڈ بنالیا ۔مگر پھر بھی۔۔۔!

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) افغان مہاجرین نے پاکستان میں طویل ترین قیام کاانوکھا ریکارڈ بنالیا ۔۔ مگر پھر بھی پاکستان میں جرائم کے اکثر واقعات میں ان کا ہی ہاتھ ہوتا ہے-شام، عراق اور لیبیا کے لاکھوں پناہ گزین جنگ اور بدحالی کی باعث خطرناک سمندروں سے گزر کر یورپ جانے کی کوششوں میں جان کی بازی ہار رہے ہیں جب کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور سال 2013 کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان میں تھے جو 1980سے اب تک پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں بسایا ہے اور اب بھی وہاں 15 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں لیکن دیگر ذرائع کے مطابق ا ن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کے تنازعات کے بعد اب ترکی دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 17 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں لیکن پاکستان کو مہاجرین کی طویل ترین میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ سال 2015 کے تحت ترکی کے بعد اردن کا نام آتا ہے جہاں شام کی جنگ کے بعد 8 لاکھ لوگ پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ جب کہ ایران میں بھی 8 لاکھ سے زائد پناہ گزین موجود ہیں جن کی اکثریت افغان باشندوں پر مشتمل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا کے 86 فیصد پناہ گزین ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور اس فہرست میں چین اور امریکا بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق اگر طویل مدت پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں رکھنے کی بات کی جائے تو پاکستان اس میں سرِ فہرست ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…