لاہور(نیوزڈیسک).امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں حجاب کے خلاف سازش کرنے والے پاش پاش ہو جائینگے۔ لاہورمیں عالمی یوم حجاب پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ خواتین کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، جماعت اسلامی خواتین کو مکمل حقوق دلائےگی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوتے ہی دل،کینسر،گردے اور جگر کےمہلک امراض کا علاج مفت کردیا جائے گا اور ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا جائےگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں