لندن(نیوز ڈیسک)ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ خود کو موٹا سمجھنے والے لوگوں کے وزن میں دوسروں کی نسبت زیادہ تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ جی ہاں برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیور پول میں ایک تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ جیسے ہی لوگوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ موٹے ہو رہے ہیں، ان کے وزن میں مزید اضافہ ہونے لگتا ہے۔ ڈاکٹر ایرک رابنسن نامی محقق کا کہنا ہے کہ جیسے ہی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے تو آپ اپنی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں کر لیتے ہیں، جس سے طرزِ زندگی اور زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ اکثر لوگ کھانے پینے کے معاملے میں مزید محتاط ہو جاتے ہیں اور انہیں یہ تبدیلی راس نہیں آتی جس سے وزن کم ہونے کے بجائے مزید وزن بڑھ جاتا ہے۔