جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیاآپ اپنے جسم کوبہترین دیکھناچاہتے ہیں ؟آسان ترین طریقے

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف فنکارسلمان خان اپنی سکس پیک باڈی کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں بلکہ اب تو ہر ٹی وی سٹار کی باڈی سکس پیک نظر آتی ہے کیا آپ بھی سکس پیک باڈی کے متمنی ہیں۔ذیل میں اس کے طریقے درج ہیں اور یہ کوئی بے تحاشہ ورزش نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک سادہ پلان ہے جو غذا اور ورزش دونوں کا احاطہ کرتا ہے اگر آپ اس کو جاری رکھیں تو خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے جسم کی چربی کا ادراک کریں
ہم سب پیٹ کے ان پٹھوں کے مالک ہیں جن سے سکس پیک بنتی ہے اور سکس پیک جسم بنانے میں پہلا قدم یہ ہے کہ آپ کے علم میںہوکہ آپ کے جسم میں موجود چربی کی شرح کیا ہے ایک انڈین کے جسم میں اوسطاً چربی 25فیصد ہوتی ہے سکس پیک کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مردوں میں دس فیصلد چربی اور عورتوں میں اٹھارہ فیصد چربی درکار ہوتی ہے۔
متحرک ورزش
جب آپ کو علم ہو جائے کہ آپ کے جسم میں کتنی چربی ہے تو اس کو کم کرنے کے لئے متحرک ورزش کی ضرورت ہوتی ہے اس سے آپ کی چربی ختم ہوگی اور پٹھوں کے ماس میں اضافہ ہوگا اگر آپ کو علم نہ ہو کہ اس مقصد کے لئے کون سی ورزش کرنی چاہے تو ہم آپ کو ایسی ورزش بتائیں گے جو آپ کی سکس پیک کے حصول میں مدد کرے گی لہٰذا انٹرنیٹ پر ہو ٹو ڈو دی سکس پیک ورک آوٹ کے لنک پر کلک کریں۔
زائد کیلوری والی غذا پر کنٹرول کریں
ورزش کے ساتھ ساتھ زائد کیلوریز پر قابو پانا بھی اتنا ہی اہم ہے لہٰذا اپنی غذا اور ان میں پائی جانے والی کیلوریز پر نظر رکھیں یا اس کے لئے غذائی ماہرین کی بتائی ہوئی خوراک استعمال کریں۔
مقدار اور معیار کا خیال رکھیں
آپ نے محض کیلوریز کا شمار ہی نہیں کرنا بلکہ یہ خیال بھی رکھنا ہے کہ آپ اپنے جسم میں موجود معیاری حراروں کو جلانے میں کامیاب بھی ہو رہے ہیں جو آپ کا اصل مقصد ہے اگر آپ کا ہدف 1700کیلوریز ہے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کو صرف کینڈی کی پانچ سلاخیں ہی کھانی چاہیں اور آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ یہ مطلوبہ 1700کیلوریز جس خوراک سے حاصل ہو رہی ہیں اس میں فائبر بھی ہیں اور یہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کا مرکب بھی ہے۔
کھانے کے ساتھ سنیکس کا استعمال
آپ کی خوراک تین باقاعدہ کھانوں ناشتہ دوپہر اور رات کے کھانا پر مبنی ہونی چاہیے اس کے علاوہ دو مرتبہ دن میں سنیکس بھی شامل ہونے چاہئیں جن میں پھل خشک میوے وغیرہ شامل ہیں۔
زیادہ نیند اور مکمل آرام
نیند اچھی صحت کی کنجی ہے۔نیند بحالی کا عمل ہے جو آپ کے جسم کو صحت مند اور پٹھوں کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس سے زیادہ کیلوریز کے جلنے میں بھی مدد ملتی ہے۔نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں زیادہ فیٹ جمع ہو کر موٹاپے کا باعث بنے گی لہٰذا نیند کا اچھی طرح خیال رکھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…