اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا)نے گذشتہ چھ ماہ میں دو لاکھ سے زائدافراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے ہیں۔نادرا حکام کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 236534 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ تقریباایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈوں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بلاک کیا گیا ہے، جبکہ 29 ہزار 393 افراد کو اجنبی یا غیر ملکی کا درجہ دیتے ہوئے ان کے کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ 65 سے 70 ہزار افراد کے شناختی کارڈوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ دسمبر 2014 میں پشاور سکول حملے کے بعد نافذ العمل قومی ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ نے نادرا کو شناختی کارڈوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد اس عمل میں تیزی آ گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر جنرل سید مظفر علی نے بتایا کہ کسی کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار نادرا کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ