آئیووا(نیوز ڈیسک) ماہرین کے مطابق لگ بھگ 46 کروڑ سال قبل سمندروں میں غیرمعمولی بچھوو¿ں کا راج تھا جن کی جسامت انسان سے بھی بڑی تھی۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین رکازیات کے مطابق امریکی ریاست آئیوا کے شہرڈیکورا سے ملنے والا یہ بچھو آج کے ہارس شو کیکڑوں اورکیڑوں کے ارچینیڈ گروپ سے تعلق رکھتا تھا جس میں مکڑی اوربچھو شامل ہیں اوریہ اس گروپ سے کا اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا جانوربھی ہے۔ ماہرین نے اسے ”پینٹیکوپٹیرس ڈیکورینسس“ کا مشکل نام دیا ہے جس کی لمبائی 1.7 میٹر تھی اور ماہرین کے نزدیک یہ سمندروں کا زبردست شکاری رہا ہوگا۔
ماہرین اس کے اگلے غیرمعمولی بازو دیکھ کر حیران ہیں اور شاید یہ ان سے تیرنے اور کھدائی کرنے کا کام لیتا ہوگا جب کہ پچھلے بازو قدرے مڑے ہوئے تھے جن سے وہ شکارکو پکڑنے کا کام کرتا ہوگا۔ ماہرین کو اس جانور کے آثار ایک گڑھے سے ملے ہیں جو شہابِ ثاقب کے ٹکرانے کے بعد بچھو کے نقوش پتھروں پر چھوڑگیا تھا۔
انسانی قد سے بڑا سمندری بچھو دریافت
3
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں