اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

بھارتی وزیرکی جیل میں مساج کی ویڈیو وائرل

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی جیل میں قید ایک وزیر کی مساج کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی(عاپ) سے تعلق رکھنے والے وزیر ستیندر جین دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ستیندر جین کی جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں انہیں چارپائی پرلیٹے اور ایک شخص کو ان کا مساج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی وزیر کی جیل میں مساج کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی محاذ آرائی کا مرکز بن گئی۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے عاپ پارٹی اور وزیر کو جیل میں سہولیات لینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب عاپ پارٹی کے ترجمان نے وزیرکا دفاع کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ستیندر جین بیمار ہیں اور مساج ان کے علاج کا حصہ ہے۔ بی جے پی معاملہ کو بلاوجہ اچھال رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…