لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے مسجد کی زمین پر قبضہ کر کے شاپنگ پلازہ تعمیر کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عبدالکریم کے بیٹے کو تحویل میں لے لیا ۔اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کے خلاف سنگین کرپشن کے مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان کے مطابق مسجد کی زمین پر قابض ہوکر پلازہ تعمیر کرنے والے اسامہ عبدالکریم کو ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا ۔اسامہ عبدالکریم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اسامہ عبدالکریم سے معاملے کی مزید تفتیش و تحقیق کرے گا جس کے بعد عدالت میں باضابطہ چالان پیش کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔