اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاک فضائیہ کی طرف سے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی تعیناتی کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے تین جے ایف-17 لڑاکا طیارے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیئے۔

پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس سے بحرین جانے والے جیٹ طیاروں کی مسلسل پرواز اور انکی وطن واپسی کے دوران جےایف-17 تھنڈر طیاروں کی دورانِ پرواز ری فیولنگ کی گئی۔ترجمان کے مطابق دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے جو مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک اہم قدم اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی تکنیکی تربیت کا عکاس ہے۔دوسری جانب کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی اسلحے کی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا رکھ دیا گیا۔ٹکڑا حاصل کرنے والے ایئرکموڈور نے کہا کہ یہ ٹکڑا دشمنوں کیلئے پیغام ہے۔نمائش میں الخالد ٹینک،جے ایف سیونٹین تھنڈر،اینٹی کروز میزائل سمیت جدیداسلحہ بھی توجہ کامرکز ہے جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے جیایف سیونٹین تھنڈر کا نیا ماڈل بھی سامنے لایا گیا۔دوست ملک ترکیہ کے سب میرین کے اسٹال پر مندوبین کی کافی رش نظر آیا۔آئیڈیاز نمائش میں پاکستانی دفاعی کمپنیاں اپنے جدید سامان حرب اور مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، نمائش میں ساٹھ فیصد بین الاقوامی اور چالیس فیصد مقامی دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے موجود ہیں۔کشمیرکے نام سے بھی ایک علیحدہ ہال بنایا گیا ہے، گیارواں آئیڈیازاٹھارہ نومبرتک جاری رہیگا، یہ خطہ میں دفاعی ساز وسامان کی نمائش کا سب سے بڑافورم بن گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…