لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کو اب ہر جگہ گھڑی چور کے نعرے سننے پڑیں گے، اسی کو مکافات عمل کہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خود اعتراف کرلیا کہ
امریکی سازش کا بیانیہ جھوٹ تھا،ذاتی مفادات کیلئے ملکی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگانے پر بھی قوم سے معافی مانگیں،عمران خان نے اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے قومی اداروں کو متنازعہ بنادیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہک ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والا خود گھڑی چور نکلا ہے۔خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی بیچ کرکے ثابت کردیا اسکے سب بیانیے قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے تھے۔گھڑی نہیں وزیراعظم کے عہدے کے وقار اور عزت کو فروخت کیا گیا۔پوری دنیا کا میڈیا عمران خان کی اس حرکت پر اسکا تمسخر اڑارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا جعلی سائفر سے شروع کہانی گھڑی چور پر ختم ہو رہی ہے۔عمران خان کو اپنا انجام نظر آرہا ہے اس لیے ہر روز جان سے مانرے والے شوشے چھوڑ رہا ہے۔عمران خان،شوکت خانم،پنجاب حکومت اور یاسمین راشد پہلے طے کرلیتے کتنی گولیاں لگی ہیں۔پنجاب حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایک متنازعہ افیسر کررہے ہیں۔جب تک اس تحقیقاتی کمیٹی میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عہدیدار شامل نے ہوتے شفاف تحقیقات کیسے ممکن ہوسکتی ہے۔عمران خان خود بھی اپنے پر حملے کی شفاف تحقیقات نہیں چاہتے۔