اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑے تباہ شدہ طیارے کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی )روسی حملے میں تباہ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اب دوبارہ بنایا جائے گا۔ این اے 255 نامی یہ ہوائی جہاز یوکرین پر روسی حملے کے دوران اسوقت تباہ ہوگیا تھا جب اس کی تعمیر جاری تھی۔اس سال فروری میں کیو شہر کے ہینگر میں زیرِ تعمیر

اینتونوف اے این 225 طیارہ روسی بمباری سے تباہ ہوگیا تھا، لیکن اس کی کمپنی نے ہار نہ مانتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے کمرشل مسافر بردار طیارے کی دوبارہ تعمیر کا عزم کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے دوبارہ بنانے پر باقاعدہ کام شروع ہوچکا ہے۔اس جہاز کا نام مرییا رکھا گیا جس کے یوکرینی زبان میں خواب کے معنی ہیں۔ 1980 کے عشرے میں اسے روسی خلائی شٹل کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس کی لمبائی 84 میٹر تھی اور یہ دنیا کا سب سے وزنی طیارہ بھی تھا۔اس سال 27 فروری کو روسی حملے میں یہ جہاز تباہ ہوگیا جس کی ناک بری طرح تباہ ہوچکی ہے تاہم اپریل تک اس پر مزید بم گرے اور وہ مکمل طور پر برباد ہوگیا۔ اس کے انجن اور بازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم پچھلا حصہ محفوظ رہا۔ تاہم اس موقع پر این اے 255 کی بحالی پر 50 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوگی کیونکہ اس کے 30 فیصد پرزے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔تاہم یوکرین روس جنگ اور شدید مالی مشکلات کی وجہ سے کمپنی نے عالمی اداروں سے مالی مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…