لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب انٹیلی جنس سینٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد جرائم میں ملوث ہے۔ سیکورٹی اداروں کے نام مراسلے میں پنجاب اٹیلی جنس سینٹر نے کہاہے کہ افغان باشندوں کے بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، افغان باشندے لاہور سمیت بڑے کاروباری شہروں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، سرچ آپریشن کے دوران پتہ چلا ہے کہ غیر قانونی مالی وسائل دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ مراسلے میں سیکورٹی اداروں سے کہا گیاہے کہ کے پی کے اور بلوچستان کے ساتھ داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے۔