منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اور اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں خطرناک بات ہے۔لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور بختاور بھٹو زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنما اور صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جب کہ صوبے میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔
اجلاس کے موقع پر پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہیں اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں خطرناک بات ہے جب کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں سے صوبائی خودمختاری متاثرہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صوبے کو تقسیم کرنے والے حالات نہیں، صوبے کی تقسیم کے لیے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے اپنے خیالات بدل لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے، پارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور صلاحیتوں سے کام لیں۔

مزید پڑھیئے :ڈاکٹر عاصم پر ایم کیو ایم کی حمایت کا الزام ہے، خورشید شاہ



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…