جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

قاسم ضیا ءکی گرفتاری،نیب کے تاخیری حربے،ہائیکورٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قاسم ضیا ءکی گرفتاری،نیب کے تاخیری حربے،ہائیکورٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز،لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا ءکی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کروانے کے لیے 7ستمبر تک حتمی مہلت دیدی ۔ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ کے رو بروکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر قاسم ضیا کو گرفتار کر رکھا ہے ان کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی نیب میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے میں بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس قاسم ضیا ءکے خلاف کوئی ثبوت یا مواد نہیں ۔ آئین کے تحت کسی بھی بے گناہ شہری کو قید نہیں رکھا جاسکتا لہٰذاعدالت قاسم ضیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے ۔ نیب کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ قاسم ضیا ءکے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ انہوں نے عوام سے کروڑوں روپے خرد برد کیے اس حوالے سے عدالت میں جلد تمام ثبوت پیش کر دئیے جائیں گے ۔ عدالت نے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر آئندہ نیب جواب داخل نہ کروا سکی تو عدالت اس حوالے سے خود ہی فیصلہ کر دے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…