لندن (ا ٓن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں، لانگ مارچ، آرمی چیف کی تقرری سمیت سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم ملکی امور پر مشاورت کی گئی اور آئندہ کی سیاست اور حکمت عملی سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ جمعرات کے روز
ہونیوالی ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ملاقات میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، نئے آرمی چیف کی تقرری سمیت مہنگائی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں طے پایا ہے کہ سیاسی امور پر کوئی دباؤ قبول نہیں، تمام فیصلے مرضی سے کیے جائیں گے سیاسی اور ملکی امور سے متعلق کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مزید ایک روز قیام کریں گے جس کے بعد وہ پاکستان واپس آکر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں، لانگ مارچ، آرمی چیف کی تقرری سمیت سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم ملکی امور پر مشاورت کی گئی اور آئندہ کی سیاست اور حکمت عملی سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔