جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

چیف الیکشن کمشنر نے اصلاح کی یقین دہانی کرائی ہے،عمران خان

datetime 2  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات میں الیکشن کمیشن اراکین پر تحفظات کا اظہار کیاہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہونے کو خوش آئند قراردیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کو مضبو ط کرنا چاہیے ،چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن کی کوتاہیوں پرکارروائی شروع کردی ہے اور ہمیں اصلاح کا یقین دلایا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں،اس لیے الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے اور چیف الیکشن کمشنرسے کہا ہےکہ ہرپولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہرفوج تعینات کی جائے۔

مزید پڑھئے: وزیراعظم نوازشریف آزاد کشمیر کے ضلع باغ پہنچ گئے

انہوں نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کیخلاف 4ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرینگے،جس میں الیکشن کمیشن پر مستعفی ہونے کیلئے دباﺅ ڈالا جائیگا۔عمران خان نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے انتخابات میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی، رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کا عہدوں پررہنے کا کوئی جوازنہیں۔عمران خان بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرنے کہا اراکین کمیشن کی آئینی پوزیشن ہے وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ان کا کہناتھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے تحریک انصاف کا موقف رکھا ہے کہ جاری کیسز مکمل ہونے تک ٹریبونل ججز کو نہ ہٹایا جائے۔ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے انہیں اراکین کیخلاف احتجاج پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا۔

 

 



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…