باغ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف آزاد کشمیر کے ضلع باغ پہنچ گئے ہیں۔ آزاد کشمیر پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف کا آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر جموں کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ان کو بطور مہمان خصوصی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔