اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایک اور جان لیوا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہنگامی ہدایت نامہ جاری

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی) قومی ادارہ صحت نے موسم سرما میں انفلوئنزا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے موسمی انفلوئنزا سے متعلق صوبوں کو ہنگامی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت انفلوئنزا سے بچاو کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر سال فلو وائرس کی نئی اقسام رپورٹ ہو رہی ہیں، پاکستان میں موسم سرما کے دوران سیکڑوں انفلوئنزا کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔مراسلے میں کہا ہے کہ دسمبرتا فروری ٹمپریچر میں کمی پر فلو کیسز میں اضافہ ہوتا ہے،انفلوئنزا کیسز میں اضافے سے اسپتال داخلے کی شرح بڑھ جاتی ہے اور انفلوئنزا سے ملک میں بچوں،بزرگوں کی اموات رپورٹ ہوتی ہیں۔قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال 29 ہزار 424 مشتبہ اور 985مثبت انفلوئنزا کیس رپورٹ ہوئے، بچے، بزرگ، حاملہ خواتین ، شوگر،عارضہ قلب کے مریض، موٹے افراد موسمی انفلوئنزا کا آسان شکار ہیں۔مراسلے میں کہنا تھا کہ 6 ماہ تا 6 سالہ بچوں کو موسمی انفلوئنزا باآسانی لاحق ہوتا ہے،سانس، دائمی امراض کا شکار افراد کو انفلوئنزا سے پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔این آئی ایچ نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ کرنے پر انفلوئنزا وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے، بر وقت اقدامات کرکے انفلوئنزا کی وبائی صورتحال سے بچاو ممکن ہے۔مراسلے کے مطابق زکام، بخار کا شکار افراد سے میل جول میں احتیاط برتیں۔

بیمار افراد سے ملنے کے بعد ہاتھ، منہ، آنکھوں کو مت چھوئیں اور ے ملاقات کے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ میل جول میں احتیاط سے انفلوئنزا کا پھیلا روکنا ممکن ہے ، انفلوئنزا کے مریض کو ڈبلیو ایچ او کی تجویز کردہ ویکسین دی جائے، حاملہ خواتین، بچے، ضعیف افراد انفلوئنزا کی ویکسین لگوائیں، انفلوئنزا کی تصدیق کیلئے نمونے فورا لیبارٹری بھجوائیں جائیں۔

مراسلے میں کہا ہے کہ بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے پر انفلوئنزا پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے، انفلوئنزا سانس، دل، شوگر، دمہ کے مریض ، حاملہ خواتین، کمزور قوت مدافعت والے افراد کیلئے جان لیواہو سکتا ہے۔این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ انفلوئنزا کا شکار افراد کے کھانسنے، چھینکنے سے وائرس پھیل سکتا ہے، اینٹی وائرل سے انفلوئنزا کا دورانیہ اور پیچیدگی کم کی جا سکتی ہے، انفلوئنزا کا شکار افراد ماسک کا استعمال، بھیڑ میں جانے سے گریز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…