پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کے بیان کو پری پلانٹڈ قرار دےدیا گیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان احمد نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کے بیان کو پری پلانڈ قرار دےدیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے

فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے کہا ہے کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کے ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کرتے ہیں یہ پر ی پلانڈ بیان ہے۔واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل، حماد اظہر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے اعترافی بیان پر اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے پنجاب پولیس کی طرف سے پکڑے گئے ملزم کا ویڈیو بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقبالی بیان دینے والے شخص اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑوں میں فرق ہے، قوم اتنی بے وقوف نہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعتراف آ گیا ہے، عوام کو بے وقوف سمجھنا بند کریں ، قاتل کرائے پر مقرر کیے گئے، ماضی میں پیسوں کےعوض خودکش حملہ آوروں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…