گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام نوید ولد بشیر ہے، نوید وزیرآباد کے علاقہ سوہدرہ کا رہائشی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید چوری کے الزام میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم نوید کی بیوی، بھائی اور بچوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں ملزم کی والدہ بھی شامل ہیں، ملزم کے گھر والوں سے علیحدہ علیحدہ بیان لیے جائیں گے۔