پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

زیر حراست ملزم کا بیان لیک، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایس ایچ و سمیت سارا عملہ معطل کر دیا گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور زیر حراست ملزم کابیان لیک کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے افسران اور تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے،

موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کی- وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے بیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیااور ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہد ایت کی کہ تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔ اعلی سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے واقعہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا -، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کے لئے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں – وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر بے حد تشویش ہوئی ہے۔ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ آپ خیریت سے ہیں اور دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے-

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے لئے دعا گو ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہوا- اس مذموم واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے -ایم پی اے حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی ہمراہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…