اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اورنگی ٹاﺅن کے علاقے خیرآباد میں منگھوپیرمیں ایک بڑے دھماکے کی آوازسنی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس دھماکے کی آوازتمام کراچی میں سنی گئی اوردھماکے کی وجہ سے کئی گھروں اوردفاترکے دروازے اورکھڑکیاں اورشیشے ٹوٹ گئے ،تاہم حکام اس دھماکے کی صیح جگہ اندازے لگانے میں ناکام رہے ہیں کہ جائے دھماکہ کی طرف ریسیکو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔پولیس حکام نے ابھی تک دھماکے کے بارے میں حتمی طورپرجواب نہیں دیاہے ۔تاہم ابھی ابتدائی طورپر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہے
،تربیتی طیارے کاساﺅنڈبیرئیرکراس کرنے سے دھماکے کی آوازپیداہوئی