جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

جلسہ کیلئے خطیر رقم کی طلبی،تحریک انصاف اورضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015 |

حافظ آباد(نیوزڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ کےلئے پاکستان تحریک انصاف سے سیکیورٹی کے نام پر10لاکھ روپے اور 50ہزار روپے کرا یہ مانگ لیا۔انتظامیہ کو نہ تو سیکیورٹی کی مد میں کوئی پیسہ دیں گے اور نہ ہی کرایہ۔5ستمبر کو پی ٹی آئی حافظ آباد میں جلسہ ضرور کرے گی جس سے عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر عمر چیمہ نے سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی ،ضلعی آرگنائزر پی ٹی آئی چوہدری شوکت علی بھٹی، شعیب حیات تارڑ،امان اللہ سندھو ایڈ ووکیٹ خالد لون اور دیگر صوبائی عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمر چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف طریقوں سے ہمارے کارکنوں کو حراساں کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی کسان کنونشن کے سلسلہ میں لگائی جانے والی فلیکسیں بھی اُتاری جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں کسانوں اور مزدوروں کا استحصال کیا ہے ۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کےلئے آواز بلند کرنے کےلئے میدان عمل میں نکلی ہے اور اس تحریک کا آغاز5ستمبر کو حافظ آباد سے کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 5ستمبر کو ہونے والے کسان مزدور کنونشن میں ان کے حقوق اور مسائل کو اُجاگر کیا جائے گا تاکہ ان طبقات کے بنیادی مسائل کو بھی حل کیا جا سکے۔اگر پی ٹی آئی کے جلسہ کو روکنے سے حالات خراب ہوئے تو اُس کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہو گی۔اُنہوں نے کہا کہ شریف برادران چھٹی مرتبہ حکومت میں آنے کے باوجود عوام با لخصوص کسانوں،کاشتکاروں،مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔حکومت کی ناقص اور مفاد پرستانہ پالیسیوں سے شعبہ زراعت تباہی کے دھانے اور کسان زبو ںحالی کی دل دل تک پہنچ چکے ہیں۔عمر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے پنجاب حکومت بو کھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور ہمارے کارکنوں کو حراساں کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی آشیر باد پر مسلم لیگ ن کے بعض کارکن ہماری فلیکسزاُتار رہے ہیں جن کا مقصد امن و امان کو بگاڑنا ہے اگر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ اور ن لیگ کے کرتا دھرتا ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے اگر میونسپل ااسٹیڈیم میں نواز شریف کے جلسہ کےلئے مسلم لیگ ن سے کوئی سیکیورٹی یا کوئی کرایہ لیا گیا ہے تو انتظامیہ اُس کا ثبوت دے پھر پی ٹی آئی بھی سیکیورٹی یا کرایہ ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے ڈیرہ سے منشیات اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن پولیس نے اُن کیخلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی،ہمارا مطالبہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور منشیات بر آمد ہونے پر وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اُنہیں وزارت سے فارغ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…