اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،عمرا ن خان حکومت پرچڑھ دوڑے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو ورننگ دی ہے کہ وہ ان کے سٹرکوں پر نکلنے سے پہلے ہی عالمی معیار کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردے۔عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے ڈیزل پر 45فیصد جی ایس ٹی ظالمانہ اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ کمی قابل قبول نہیں ہے ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے لیکن پاکستان میں اس طرح قیمت میں کمی نہیں کی گئی اس لیے حکومت اس بار عوامی طاقت کے مظاہرے کا انتظار نہ کرے اور پٹرول کی قیمت میں عالمی معیار میں کمی کے مطابق کرے