پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں ، اسد عمر نے غصے کی حیران کن وجہ خود ہی بتادی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر پارٹی رہنما حماد اظہر سے بحث کرتے ہوئے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر اسد عمر اور حماد اظہر کی آپس میں بحث کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہی۔وائرل ویڈیو میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے تھے کہ یہ بحث پی ٹی آئی رہنماں کے درمیان مارچ میں شرکا کی کم تعداد کے سبب ہو رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس وائرل ویڈیو سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔اسد عمر کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…