پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

6 سال قبل ختم ہونیوالے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 6 سال قبل ختم کیے گئے چار مختلف مالیتوں کے پرانے پاکستانی کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے لیے شہریوں کو ایک اور آخری موقع فراہم کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آپ پاکستان کے فنانس ڈپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق

حکومت پاکستان نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے مالیت کے چھوٹے اور نئے سائز کے کرنسی نوٹوں کا اجرا سال 2005 سے 2008 کے درمیانی عرصے میں کیا تھا۔ پرانے اور بڑے سائز کے کرنسی نوٹ مارکیٹ سے مرحلہ وار واپس لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ یکم دسمبر 2016 کے بعد ان نوٹوں کا لین دین مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ لگ بھگ 6 سال کے عرصے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسے کرنسی نوٹ رکھنے والے شہریوں کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے کی مزید مہلت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق ایسے کرنسی نوٹ رکھنے والے شہری یا ادارے 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں اسٹیٹ بینک کی کسی بھی برانچ سے نئے کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…