لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لاہور سے اسلام آباد کے لئے لانگ مارچ آج منعقد ہوگا۔ پاارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج بروز جمعہ صبح 11 بجے لیبرٹی چوک سے روانہ ہو کر رات شاہدرہ کے مقام پر قیام کرے گا جبکہ یہ لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا دوسری طرف شہر کے سیاسی حلقوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ناکامی کی امید ظاہر کی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ کامیاب لانگ مارچ کے لئے بغیر کسی ٹہرائوں کے مسلسل آگے بڑھنا ضروری ہے لیکن عمران خان نے جو حکمت عملی طے کی ہے اس کے مطابق لانگ مارچ کے دوران ٹھہرائو پیدا کرنے سے شرکاء کا ٹیمپو ٹوٹ جائے گا اور لوگ متوقع تعداد میں شرکت نہیں کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں