لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز،سکیورٹی کانسٹیبلز،ڈرائیور،وائرلیس آپریٹرز اور ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کرنے کافیصلہ کر لیا گیا
ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ll پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر بھرتیوں کے لیے اشتہارات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔مراسلے کے مطابق بھرتی کے لئے درخواست فارم پچاس روپے میں دستیاب ہیں،
آن لائن فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،فارم صوبے بھر کے اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کو یکم نومبر سے 15نومبر تک بھجوائے جاسکیں گے۔
درخواست فارم جمع کرانے کیلئے سپیشل ڈیسک قائم کرنے،امیدواروں کو فارم ڈائون لوڈ کرنے میں دشواری پرڈی آئی جی آئی ٹی،سی پی او کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھرتی کے لیے عمر کی حد 18سے 22سال مقرر کی گئی ہے،ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی ٹریفک وارڈن رول 2017، ایس پی یو کے لیے بھرتی
ایس پی یو رول 2017کے تحت کی جائے گی۔بھرتی بورڈز کے سربراہان شفاف بھرتیوں کے ذمہ دار ہوں
گے،بورڈزسربراہان جسمانی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امیدواروں کو اگلے مرحلے کی کلیئرنس دیں گے۔