ٹوکیو(نیوز ڈیسک) کسی طویل پرواز کی طرح طویل وقت تک ٹی وی دیکھنے سے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بن سکتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ روزانہ 5 گھنٹے سے زائد ٹی وی دیکھنے سے پلمونری ایمبولزم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس میں پھیپھڑوں سے خون لے جانے والی خون کی نالیاں عارضی طور پر بند ہوجاتی ہیں۔
جاپان کی اوساکا یونیورسٹی نے 18 سال کی عمر سے زائد 86 ہزارسے افراد کا سروے کیا تومعلوم ہوا کہ کئی گھنٹوں کے ٹی وی سیریل ڈاو¿ن لوڈ کرکے ایک وقت میں دیکھے جاتے ہیں جس سے یہ خطرہ اور بڑھ جاتا ہے جب کہ 40 سے 59 برس کے افراد میں یہ خطرہ مزید بڑھ ہوجاتا ہے۔ سروے سے انکشاف ہوا کہ روزانہ 5 گھنٹے سے زائد ٹی وی دیکھنے والوں افراد میں اس بیماری کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں دیر تک ٹی وی دیکھنے اور پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بن جانے کا براہِ راست تعلق نوٹ کیا گیا ہے۔ اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ بہت دیر تک بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے سے اجتناب کیا جائے اور درمیان میں چہل قدمی کو معمول بنایا جائے۔
ٹی وی دیکھنے کی زیادتی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق
1
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں