اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا ،نومبر میں تین جلسوں سے خطاب کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مانسہرہ ،کوہستان اور تالاش دیر میں جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ جے یو آئی خیبرپختونخوا نے جلسوں کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ مولانا فضل الرحمان چوبیس نومبر کو تالاش دیر لوئر ، چھبیس نومبر کو مانسہرہ اور ستائیس نومبر کو کوہستان میں جلسے سے خطاب کرینگے