اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔۔وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کرینگے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک سعودی تعلقات علاقائی و عالمی امور اور امریکہ کی سعودی عرب کو دھمکیوں سے پیدا صورتحال پر گفتگو ہوگی۔وزیراعظم کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات ہوگی۔ وہ سعودی انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ عمرہ کی ادائیگی کا بھی امکان ہے