پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر کی 4 برسوں میں نافذ کی گئی 8 بڑی اصلاحات کی تفصیلات جاری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ 4 برسوں میں نافذ کی گئی 8 بڑی اصلاحات کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 اہداف پر مبنی آخری رپورٹ 7 اپریل کو ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی،

ان میں سے صرف 8 اہداف ایف بی آر کے ذمہ ہیں۔دیگر بہت سے سرکاری اداروں کی طرح ایف بی آر نے نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور شعبوں، کیش اسمگلنگ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے ٹیکس جرائم کی تحقیقات اور ٹیکس فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کو ضبط کرنے سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 34 اہداف میں سے ایف بی آر نے کم از کم 8 کے حصول کیلئے براہ راست اقدامات کیے ہیں اور ان کے نفاذ کے عمل کی سربراہی کی ہے۔نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور شعبوں کے حوالے سے اہداف کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے ضوابط جاری کیے۔ایف بی آر نے اس حوالے سے آگاہی کے لیے وسیع پروگرامز کا انعقاد کیا، نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور شعبوں کے حوالے سے آئی ٹی پر مبنی مینجمنٹ سسٹم قائم کیا، رجسٹریشن اور اسکریننگ کے لیے اپنی مرضی کے مطابق موبائل ایپ لانچ کی، سائٹ پر معائنہ کیا اور عدم تعمیل پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح کیش اسمگلنگ کے حوالے سے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے اپنا کنٹرول مضبوط کیا اور ہر ممکن طریقے سے کیش اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ایک جامع طریقہ کار نافذ کیا۔اسی طرح ایف بی آر نے ٹیکس جرائم کے خلاف منی لانڈرنگ کی متعدد تحقیقات اور رقوم ضبط بھی کیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے اپنے ایک سینئر افسر محمد اقبال کو بھی مقرر کیا

جنہوں نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا، وہ 3 برس نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر رہے اور بعد میں نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور شعبوں سے متعلق اہداف کی نگرانی کی۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے

سرگرم رہنے والے تمام سرکاری اداروں اور ان کے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے ایف بی آر کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ اس کے زیرِانتظام شعبوں میں انسداد دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے نظام کے نفاذ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…