پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

والدکی پٹائی کے خوف سیگھر چھوڑنے والی 2 کمسن بہنیں ویمن پولیس کے حوالے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں والد کے ہاتھوں پٹائی سے خوفزدہ دو نوعمر بہنیں اولڈ سٹی ایریا میں عالم شاہ مزار پر پہنچ گئیں جنہیں عیدگاہ پولیس نے تحویل میں لیکر ویمن تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ عیدگاہ تھانے کے سب انسپکٹر داد نے

نجی ٹی وی کو بتایا کہ اولڈسٹی ایریا میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب واقع عالم شاہ مزار کی انتظامیہ کے توسط سے دو کمسن بہنوں کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا۔16سالہ گڑیا دختر پرتاب اور اس کی چھوٹی بہن 12سالہ مسکان نے بتایا کہ وہ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ گلی نمبر آٹھ کے محلہ چوڑی گلی کی رہائشی ہیں۔بچیوں کے مطابق ہفتے کی صبح ان کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا جس پر ان کی والدہ نے ان کے والد سے شکایت لگا دی، والد نے غصے میں آکر ان سے مار پیٹ کی جس پر وہ دل برداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کی غرض سے گھر سے نکلیں اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں ایم اے جناح روڈ پر پہنچ گئیں۔بچیوں کو بھوک نے ستایا تو وہ عالم شاہ کے مزار پر چلی گئیں جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی اور وہاں لنگر سے کھانا کھایا، بچیوں کے مطابق وہ مزار کے آس پاس وقت گزاری کرنے لگیں، سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں کہ اچانک پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مزار کی انتظامیہ نے بچیوں کی حرکات و سکنات مشکوک جان کر پولیس کو طلب کیا، پولیس کے مطابق بچیاں اپنے والدین کے موبائل نمبر نہیں دے رہیں جس پر انہیں مزید کارروائی کے لیے ویمن تھانہ ساتھ کی سب انسپکٹر شگفتہ کے حوالے کردیا ہے۔ ویمن پولیس کے مطابق ملیر پولیس کے توسط سے بچیوں کے والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…