سکھر (این این آئی)سکھر کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔ورثا ء کے مطابق 70 سال کے رانجھن شیخ کو فرش پر گرنے سے دائیں ٹانگ میں فریکچر آیا تھا، ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔ورثا ء کے مطابق ڈاکٹر نے 60 ہزار روپے لے کر دوسری ٹانگ کو بھی خراب کردیا۔احتجاج کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے دوسری ٹانگ میں بھی راڈ ڈال دی۔معاملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل عباس نے کہا کہ غلطی میں ایسا ہوجاتا ہے، دوسری ٹانگ کی بھی سرجری کر دی ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ مانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی، 20 سال سے سرجری کر رہا ہوں کبھی ایسا نہیں ہوا۔