لاہور (ا ین این آئی) پاک بھارت ٹی ٹونٹی ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ، ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ میلبرن اور پاک ورسز انڈیا ٹرینڈ کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا ہے۔شائقین پر امید ہیں کہ نیشنل ٹیم اس بار بھی قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی اور اس حوالے سے میمرز بھی میدان میں اپنا مورچہ سنبھال لیا ہے۔بظاہر شائقین کرکٹ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نظر نہیں آرہا۔عوام شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سے ایک بار پھر امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ شائقین بھی اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آئے ۔بہرحال، صورتِ حال جو بھی ہو بس بارش رنگ میں بھنگ نہ ڈال دے۔